Latest News

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:  وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے  کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہے- آگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے  جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔ آئین کی توہین کرتی ہے اور سماجی انصاف کی تو دھجیاں اڑا دیتی ہے ملک کا آئین ملک کی عدالتیں کانگریس کو ایسا کرنے سے بار۔بار منع کرچکی ہیں۔ لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہی ہے۔
مودی نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر کانگریس کی ہر بات کو ملک کی عدالتوں نے ٹھکرا دیا ہے۔ اس لئے اب کانگریس نے پچھلے دروازے سے کھیل کھیلنا شروع کیا ہے۔ اب کانگریس نے ٹھان لیا ہے کہ وہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن لاکر رہے گی۔ اس کے لئے کانگریس نے طریقہ نکالا ہے کہ 27فیصد کا او بی سی کا جو کوٹہ ہے اس میں کچھ چور ی کرلیا جائے۔ چھین لیا جائے اور مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسی کانگریس نے کبھی کرناٹک ، کبھی آندھرا پردیشن میں، کبھی اپنے منشور میں بار بار مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی وکالت کی ہے۔ مودی کی گارنٹی سب کا ساتھ، سب کا وکاس کی ہے لیکن سپا۔ کانگریس کا انڈیا اتحاد کے لئے اپنا ووٹ بینک ہی خاص ہے۔اترپردیش میں جو دو لڑکوں میں دوستی ہے اس کی بنیاد بھی منھ بھرائی کی سیاست ہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا' دونوں مل کر تقریر میں تو او بی سی۔ او بی سی کرتے ہیں اور پچھلے دروازے سے او بی سی کا حق چھین کر اپنے ووٹ بینک کومضبوط کرنے کے لئے دینا چاہتے ہیں۔ہمارا 10 سال کا ٹریک ریکارڈ ہو یا پھر بی جے پی کا سنکلپ پتر ہمارا زور سیچوریشن پر ہے۔ مفاد عامہ کی اسکیمات کا فائدہ سب کو ملے۔ پورا فائدہ ملے۔ بغیر بچولیوں کے ملے، بغیر روشوت کے ملے اور حقدارکو ضرور ملے یہ بی جے پی کا سیچوریشن ماڈل ہے۔



Comments


Scroll to Top