Latest News

کانگرس نے  کی جج مرلی دھر کے تبادلے کی مذمت، کہا- مودی حکومت بدلے کے جذبے سے کر رہی ہے کام

کانگرس نے  کی جج مرلی دھر کے تبادلے کی مذمت، کہا- مودی حکومت بدلے کے جذبے سے کر رہی ہے کام

نئی دہلی:کانگرس نے دہلی ہائی کورٹ کے ایک جج کے تبادلے کی مذمت کرتے ہوئے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دباؤ کی سیاست کر رہی ہے ۔ کانگرس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجیوالا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کے خلاف معاملات کی سماعت کر رہے جج کے اچانک تبادلے سے عدلیہ  پربی جے پی کی دباؤ اور بدلے کی سیاست کا پردہ فاش ہوا ہے ۔
 انہوں نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس مرلی دھر اور تلونت سنگھ نے فساد بھڑکانے میں کچھ بی جے پی لیڈروں کے کردار کی شناخت کر کے ان کے خلاف سخت احکاما ت جاری کئے اور پولیس کو قانون کے تحت فوری طور پر کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ احکامات جاری کئے جانے کے چند گھنٹوں میں ہی وزارت قانون اور انصاف نے ان کا فوری تبادلہ پنجاب اور ہریانہ کورٹ کر دیا ۔ کانگرسی لیڈر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر جج حکومت کی پالیسیوں پر آئین کے مطابق روک لگاتے ہیں تو مودی حکومت بدلے کے جذبے سے کام کرتی ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top