Latest News

کانگریس کا ایم سی ڈی اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کا عزم

کانگریس کا ایم سی ڈی اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کا عزم

نئی دہلی:  کانگریس نے آئندہ ایم سی ڈی انتخابات میں اقتدار میں آنے کی صورت میں دہلی کے میونسپل کارپوریشن اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کا عزم کیا ہے۔دہلی پردیش کانگریس کے صدر انل کمار چودھری نے ایم سی ڈی اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کانگریس کے وژن ڈاکیومنٹ کو لانچ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو"ڈے بورڈنگ اسکول" قائم کرکے غریبوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرے گی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پر سرکاری اسکولوں میں تعلیم کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے غریب، محنت کش خاندانوں کے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top