Latest News

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی:  بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی  کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے 28 مارچ  کو ڈی ایس ایس سی، ویلنگٹن کا دورہ کیا اور 79ویں اسٹاف کورس میں حصہ لے رہے ہندوستانی مسلح افواج کی آئندہ قیادت سے خطاب کیا۔ 
ایڈمرل آر ہری کمار نے سمندری ڈکیتی مخالف مشنوں سمیت ہندوستانی بحریہ کے ذریعے حال ہی میں چلائی گئی کچھ مہمات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے ہندوستان کی تجارت اور دیگر سمندری مفادات کی حفاظت میں بحریہ کے ذریعے ادا کیے جانے والے اہم رول کو نشان زد کیا۔ انہوں نے  قومی دفاعی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے اندر اتحاد اور ارتباط کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
بحریہ کے سربراہ نے ہندوستان کی سمندری وراثت اور  بحر ہند  والے خطہ میں سمندری  خصوصیت قائم کرنے میں ملک کے جغرافیہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے آتم نربھرتا کے اصولوں کو نافذ کرتے ہوئے ہندوستانی بحریہ کے جنگ کے لیے تیار، قابل اعتماد، متحد اور  مستقبل کے لیے تیار دستے میں تبدیل ہونے پر روشنی ڈالی۔



Comments


Scroll to Top