Latest News

سگریٹ کے کارٹن سے کھلا 48 سال پرانے قتل کا راز، ملزم گرفتار

سگریٹ کے کارٹن سے کھلا 48 سال پرانے قتل کا راز، ملزم گرفتار

کیلیفورنیا: امریکہ میں کیلیفورنیا کی خاتون کو گلا دبا کر قتل کیے جانے کے 48 سال پرانے کیس میں سگریٹ کے کارٹن ( ڈبے )پر ملے انگوٹھے کے نشان نے پولیس کو اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملزمان تک پہنچا دیا۔ افسران نے یہ جانکاری  دی ۔  سانتا کلارا کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق،  جینٹ رالسٹن کی موت کے سلسلے میں اوہائیو کے جیفرسن میں ولی یوجین سمز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سمز پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے اور وہ کیلیفورنیا ڈی پورٹ کیے جانے سے قبل جمعہ کو اشتابولا کاؤنٹی عدالت میں پیش ہوا۔ 
سانتا کلارا کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے مطابق، رالسٹن کی لاش 1 فروری 1977 کو ایک بار کے قریب رہائشی کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی کار کی پچھلی سیٹ سے ملی تھی۔ رالسٹن کے دوستوں نے بتایا کہ اسے آخری بار ایک بار میں دیکھا گیا تھا۔ استغاثہ  کے مطابق  رالسٹن کو شرٹ سے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا اور شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔ ایسے اشارے بھی ملے ہیں کہ ان کی گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔ اس کے دوستوں نے اس وقت کہا تھا کہ انہوں نے گزشتہ شام رالسٹن کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ بار چھوڑتے ہوئے دیکھا تھا اور رالسٹن نے انہیں بتایا تھا کہ وہ 10 منٹ میں واپس آجائے گی۔
پولیس نے دوستوں اور دیگر گواہوں سے پوچھ گچھ کی اور مشتبہ شخص کا خاکہ بنایا لیکن تفتیش سرد پڑ گئی۔ استغاثہ نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ جب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایف بی آئی کے جدید سسٹمز کے ذریعے پرنٹ نکلوایاتو رالسٹن کی کار میں سگریٹ کے ڈبے پر ملنے والے انگوٹھے کا نشان سمز سے سے میل کھاتا ہے ۔ اس سال کے شروع میں، ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس اور سان ہوزے پولیس کے اہلکاروں نے سمز سے ڈی این اے کے نمونے لینے کے لیے اوہائیو کا سفر کیا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ یہ (سمز کا ڈی این اے)رالسٹن کے ناخنوں اور اس کا گلا دبانے کے لیے استعمال ہونے والی شرت  پر پائے جانے والے ڈی این اے سے میل کھاتا ہے۔ ان شواہد کی بنیاد پر پولیس نے سمز کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
 



Comments


Scroll to Top