Latest News

چنمیانند کیس: یونیورسٹی نے   ریپ متاثرہ لڑکی کے امتحان دینے پر لگائی روک

چنمیانند کیس: یونیورسٹی نے   ریپ متاثرہ لڑکی کے امتحان دینے پر لگائی روک

چنمیانند پر جنسی استحصال اور ریپ کا الزام لگانے والی لڑکی  کے امتحان دینے پر روک لگ گئی ہے۔مہاتما گاندھی جیوتبا فلے روہیل کھنڈ یونیورسٹی نے کم حاضری کی وجہ سے امتحان میں بیٹھنے پر روک لگا دی ہے۔بتا دیں کہ اس سے پہلے سی جے ایم کورٹ نے متاثرہ لڑکی کو امتحان دینے کی اجازت دے رکھی ہے۔اتنا ہی نہیں کورٹ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ پولیس تحویل میں متاثرہ کو امتحان  کے لئے بریلی لے جایا جائے۔
منگل کو متاثرہ لڑکی کو پولیس تحویل میں بریلی لایا جائے گا، لیکن اس کو امتحان دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔لائ(قانون) ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ امت سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی زیرو حاضری ہے۔اتنا ہی نہیں اس نے انٹرنل امتحان بھی نہیں دیا ہے۔ اس لئے امتحان دینے کی اجازت نہیں مل سکتی۔ادھر یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر سنیتا نے بتایا کہ اس سلسلے میں معلومات جیل سپرنٹنڈنٹ شاہ جہاں پور کو بھیجی جا چکی ہیں۔
لا ء اسٹوڈنٹ کے وکیل کلوندر سنگھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں واضح کہا ہے کہ یہ ایک خصوصی کیس ہے،کیونکہ چنمیانند کالج میں پڑھائی نہیں ہو سکتی ۔جس کے بعد متاثرہ لڑکی کو بریلی کے کسی کالج میں داخلہ لینے کی ہدایت دی تھی۔اب اگر یونیورسٹی لڑکی کوامتحان  میں بیٹھنے نہیں دیتی ہے تو یہ سپریم کورٹ کے حکم کی توہین ہو گی۔
 



Comments


Scroll to Top