National News

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے

 اسلام آباد: بنگلہ دیش کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان نے بنگلادیش میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی تجویز کا تاحال جواب نہیں دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات طے پانے کی صورت میں دورہ بنگلادیش کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورہ کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں شیڈول ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top