National News

ترکیہ: مغربی صوبے ازمیر میں جنگل کی آگ پھیلنے سے ایئرپورٹ بند

ترکیہ: مغربی صوبے ازمیر میں جنگل کی آگ پھیلنے سے ایئرپورٹ بند

 انقرہ: ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں جنگل میں لگی آگ پھیلنے سے ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق ترک وزیر جنگلات نے بتایا کہ صوبہ ازمیر میں بھیلنے والی آگ کے سبب کیوکیک اور دوگن بیگ کے علاقوں میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کی وجہ سے آگ مزید بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے 4 نزدیکی دیہات کو خالی کروالیا گیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے ازمیر کے عدنان مینڈرس ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ معطل کر دیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top