ویلنگٹن: چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ جمعرات کو نیوزی لینڈ پہنچے جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ جنوبی بحرالکاہل کے خطے میں سیکیورٹی خدشات پر بات چیت کریں گے۔ چنگ کا یہ دورہ مغربی جمہوریتوں میں اپنے قریبی ساتھی ملک کا ایک اہم دورہ ہے۔ چین کے دوسرے اعلیٰ ترین رہنما لی، 2017 میں لی کی چھنگ کے دورہ کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والے پہلے چینی وزیر اعظم ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس ہفتے وہ آسٹریلیا اور ملائیشیا کا بھی دورہ کریں گے۔ چینی وزیر اعظم کا یہ دورہ آسٹریلیا اور چین کے درمیان تعلقات میں حالیہ برسوں میں تناو¿ کم ہونے کے بعد ہوا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن اس ہفتے عوامی بیانات میں چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کی تعریف کر رہے ہیں۔ چین جنوبی بحرالکاہل کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 22 بلین امریکی ڈالر ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 2008 میں دوطرفہ آزاد تجارت کا معاہدہ ہوا تھا۔

لی کا دورہ 2014 میں دستخط کیے گئے تعلقات کو مضبوط کرنے کے عہد کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر ہے جب چینی صدر شی جن پنگ نے آخری بار ویلنگٹن کا دورہ کیا تھا۔ پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لکسن نے اس دورے کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ لی ہفتے کو آسٹریلیا کے دارالحکومت کا دورہ کریں گے۔ بیجنگ کے آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات حالیہ برسوں میں تسلی بخش نہیں رہے۔