Latest News

چین نے آسٹریلیائی شراب پر عائد بھاری ڈیوٹی ہٹائی

چین نے آسٹریلیائی شراب پر عائد بھاری ڈیوٹی ہٹائی

بیجنگ: چین نے تین سال قبل آسٹریلوی شراب پر عائد کیے گئے محصولات کوجمعرات کو  ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ چین کا یہ قدم دونوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کی علامت ہے۔ چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق جمعہ سے ہو گا۔ چین نے سفارتی تعطل کے بعد 2020 میں آسٹریلوی شراب پر بھاری ڈیوٹی عائد کر دی تھی، جس سے آسٹریلوی شراب کی مارکیٹ کو بڑا دھچکا لگا کیونکہ آسٹریلوی شراب کی بڑی مقدار چین کو برآمد کی جاتی ہے۔
حالیہ برسوں میں بیجنگ اور کینبرا کے درمیان تجارتی ٹیرف سب سے زیادہ گرم مسئلہ رہا ہے، چین نے تعلقات کی خرابی کے دوران آسٹریلیائی اشیا پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ٹیرف کی وجہ سے آسٹریلوی معیشت کو 20 بلین آسٹریلوی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کے بعد اب زیادہ تر ڈیوٹیاں ہٹا دی گئی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top