National News

چین نے اروناچل کے 3 کھلاڑیوں کی اینٹری روکی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکرنے ردکیا دورہ

چین نے اروناچل کے 3 کھلاڑیوں کی اینٹری روکی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکرنے ردکیا دورہ

نئی دہلی:ہندوستان نے شکروار کو چین کی طرف سے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں اپنے کچھ کھلاڑیوں کو داخلہ دینے سے محروم کئے جانے پر سخت اعتراض ظاہر کیا اور کھیل و نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کا دورہ چین منسوخ کر دیا گیا۔وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں کچھ ہندوستانی کھلاڑیوں کو 19ویں ایشیائی کھیلوں میں داخلے سے محروم کئے جانے پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ حکومت ہند کو معلوم ہوا ہے کہ چینی حکام نے نشانہ بناتے ہوئے اورپہلے سے طے شدہ طریقے سے اروناچل پردیش کے کچھ ہندوستانی کھلاڑیوں کو چین کے شہر ہانگزو میں منعقد ہونے والے 19ویں ایشین گیمز میں تسلیم کرنے اور داخلے سے محروم کرکے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیاہے ۔
 باگچی نے کہا کہ ہمارے دیرینہ اور متعلقہ صورتحال کے مطابق، ہندوستان ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ان کی رہائش کی جگہ اور نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اروناچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ اور لازم و ملزوم حصہ ہے اور رہے گا۔انہوں نے کہا، ”حکومت ہند نے چین کی طرف سے ہمارے کچھ کھلاڑیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر چین سے سخت احتجاج درج کرایا ہے ۔ چین کا یہ اقدام ایشین گیمز کی روح اور ان کے طرز عمل کو کنٹرول کرنے والے قوانین دونوں کی خلاف ورزی ہے اور واضح طور پر رکن ممالک کے حریفوں کے تئیں امتیازی سلوک کو ظاہر کرتا ہے ۔“
ترجمان نے کہا کہ چین کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر کھیل نے اپنا چین کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کو اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے مناسب اقدامات کرنے کا حق ہے۔ اروناچل پردیش بھارت کا غیرمنقسم حصہ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔
چین کے اس قدم سے اروناچل کی حالت نہیں بدلے گی : رجیجو 
مرکزی وزیر رجیجو نے کہا کہ میں چین کے اس فیصلے کی مذمت کرتاہوں ۔ اروناچل پردیش متنازعہ علاقہ نہیں ہے بلکہ بھارت کا غیر منقسم حصہ ہے ۔ چین کے اس قدم سے صوبہ کی حالت میں کوئی بدلاﺅ نہیں آئے گا ۔ چین کے اس قدم پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو روک لگانی چاہئے ۔ 
او سی اے نائب صدر وے ای ججہونگ بولے - کھلاڑیوں نے ویزا لینے سے منع کیا 
اولمپک کونسل آف ایشیا ( او سی اے ) کے عبوری صدر رندھیر سنگھ نے کہا کہ ہم نے ورکنگ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور اس مدعے کو سرکار کے سامنے بھی اٹھارہے ہیں ۔ وہیں او سی اے کے نائب صدر نے دعویٰ کیا کہ چین پہلے ہی بھارتیہ کھلاڑیوں کے لئے ویزا جاری کرچکا ہے ۔ جسے کھلاڑیوں نے لینے سے منع کردیا تھا ۔ 
’موٹو جی پی ابھیاس‘ کے لائیو ٹیلی کاسٹ میں نقشے سے غائب دکھا جموں کشمیر و لداخ 
نوئیڈا : بھارت میں منعقد ہورہی سب سے بڑی موٹرسائیکل ریس ” سپردھا“ موٹو جی پی نے ایکس پر اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر غلطی کے لئے معافی مانگ لی ۔ موٹو جی پی نے کہا ” موٹو جی پی ٹیلی کاسٹ کے پہلے ایپی سوڈ میں دکھائے گئے نقشے کے لئے ہم بھارت میں اپنے مداحوں سے معافی مانگنا چاہتے ہیں ۔ اپنے میزبان دیش کے لئے سمرتھن اور سراہنا کے علاوہ کوئی بھی بیان دینا ہمارا ارادہ نہیں ہے“ ۔ 
بھارت نے کہا - چین کی کارروائی ایشین گیمز کی بھاونا کا اپمان 



Comments


Scroll to Top