Latest News

چیف امام عمر احمد الیاسی نے جاری کیا فتویٰ، کہا- دہشت گردوں کی نماز جنازہ نہیں پڑھائی جائے گی

چیف امام عمر احمد الیاسی نے جاری کیا فتویٰ، کہا- دہشت گردوں کی نماز جنازہ نہیں پڑھائی جائے گی

نیشنل ڈیسک: 'آل انڈیا امام آرگنائزیشن 'کے سربراہ ڈاکٹر عمر احمد الیاسی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑا بیان دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف سخت فتوی جاری کیا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہندوستان میں مارے گئے کسی دہشت گرد کی نماز جنازہ کوئی امام یا قاضی نہیں پڑھائے گا۔
دہشت گردوں کو نماز جنازہ اور قبر کی جگہ نہیں دی جائے گی
ڈاکٹر الیاسی نے کہا کہ دہشت گرد انسان نہیں شیطان ہوتا ہے اور اس کے ساتھ مرنے کے بعد بھی ایسا ہی سلوک کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو ہندوستان کی سرزمین پر قبر کی جگہ بھی نہیں دی جانی چاہئے۔ ان کا یہ بیان پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد آیا، جس میں انہوں نے اس حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ ہندوستان کی روح پر حملہ ہے۔
دہشت گرد تنظیموں کو سخت وارننگ 
الیاسی نے کہا کہ جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو اپنے ناموں سے "محمد" اور "اسلام" جیسے مقدس الفاظ کو ہٹانا ہوگا کیونکہ یہ تنظیمیں مذہب کے نام پر دہشت پھیلا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشرے میں جو لوگ اپنی اصلی شناخت چھپا کر لو جہاد میں ملوث ہیں وہ ماحول کو خراب کر رہے ہیں اور اس سے معاشرے میں تنا ؤبڑھتا ہے۔
پی ایم مودی کے سخت موقف کی تعریف کی
ڈاکٹر الیاسی نے دہشت گردی کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی بار بار کہہ رہے ہیں کہ دہشت گردی کا بدلہ لیا جائے گا، ہندوستان نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ اب مسعود اظہر جیسے دہشت گرد بھی خوف میں جی رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان انہیں بھی مار سکتا ہے۔
چیف امام نے پی او کے اور بلوچستان پر بھی کی بات 
پی او کے (پاکستانی مقبوضہ کشمیر)کے حوالے سے ڈاکٹر الیاسی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان  اسے واپس لے۔ انہوں نے پاکستان پر بلوچستان کے لوگوں کا استحصال کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top