اسلام آباد : پاکستان کے لاہور میں ایک ریلی کے دوران بم دھماکہ ہوا جس میں ممبئی دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ اور دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے سرغنہ حافظ سعید کا بیٹا طلحہ سعید بال - بال بچ گیا ۔ پاکستان نے اس حملے کیلئے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ (را) پر خدشہ ظاہر کیا ہے ، جسے ہندوستان نے خارج کردیاہے ۔

جانکاری کے مطابق واردات سنیچر کی ہے ۔ بتای اجارہ اہے طلحہ سعید محمد علی روڈ واقع جامع مسجد میں ایک میٹنگ کررہا تھا اور اسی دوران وہاں دھماکہ ہوا ۔ اس کے بعد فوراً طلحہ کو وہاں سے نکال لیا گیا ۔ دھماکے میں ایک لشکر حمایتی کے مارے جانے کی خبر ہے ۔ جبکہ 6 لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں ۔ حالانکہ پاکستانی میڈیا نے پہلے اسے گیس سلنڈر میں دھمامہ بتایا تھا لیکن بعد اس کے بم دھماکے کی تصدیق ہوئی ۔