Latest News

زندگی  سے کھلواڑ :کورونا کے خدشات  کے پیش نظر سینکڑوں لوگوں پر کیمیکل کی بارش ، آنکھوں میں ہوئی جلن

زندگی  سے کھلواڑ :کورونا کے خدشات  کے پیش نظر سینکڑوں لوگوں پر کیمیکل کی بارش ، آنکھوں میں ہوئی جلن

بریلی:بریلی میں دہلی ، نوئیڈا ، اترا کھنڈ  سمیت کئی صوبوں سے آئے سینکڑوں افراد کی زندگی  کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے۔ کورونا  کے خدشات کے پیش نظر عوام کو بس سٹینڈ پر سٹرک پر بٹھا کران کے اوپر کیمیکل کی بارش  کی گئی ۔ اس دوران کچھ افراد اور بچوں کی آنکھوں میں جلن ہونے لگی۔
فائر بریگیڈ کی جانب سے سٹرک پر بیٹھے افراد پر کیمیکل کی بارش کا یہ منظر بریلی کے بس سٹینڈ کا ہے ۔ جہاں غریب کی زندگی  کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ۔ دراصل کل ہی بریلی میںکورونا کا پہلا پازیٹو مریض ملا  تھا۔ جس کے فوری بعد اسی سبھی جگہوں  کو سینیٹائز  کیا گیا  جو متاثر ہو سکتے ہیں۔جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس اور فائر بریگیڈ  کی  ٹیم نے سیٹیلائٹ پر کیمیکل سے دھلائی کی ۔
 اس دورا ن وہاںملک بھر  سے آئے  افراد  کو سڑک پر بٹھا دیا  گیا اور کہا  گیا کہ سبھی لوگ آنکھیں بند کر لیں۔ جس کے بعد سبھی پر کیمیکل سے بارش کر دی گئی ۔ اس دوران کئی لوگوں کی آنکھوں میں بھی سوڈیم ہائپوکلورائیڈکیمیکل چلا گیا ۔ جس سے لوگوں کی آنکھوں میںجلن ہونے لگی۔
پرینکا گاندھی کا نشانہ:ایسے غیر انسانی کام مت کریں
کانگرس کی قومی جنرل سیکر ٹری پرینکا گاندھی نے اس پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ انہوںنے ٹویٹ کر کہا  کہ یو پی حکومت سے گزارش ہے کہ ہم سب مل کر اس آفت کے خلاف لڑرہے ہیں لیکن مہربانی کر کے ایسے غیر انسانی کام مت کریں ۔ مزدوروں نے پہلے سے ہی بہت دکھ بھیل لئے ہیں۔ ان کو کیمیکل  ڈال کراس طرح نہلائیں مت ۔ اس سے ان کا بچائو نہیں ہوگا بلکہ ان کی صحت کے لئے اور خطرہ پیدا ہو جائے گا۔
 



Comments


Scroll to Top