Latest News

بریکنگ نیوز: ہند- پا ک جنگ بندی پر متفق ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کیا ثالث کا کردار

بریکنگ نیوز: ہند- پا ک جنگ بندی پر متفق ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کیا ثالث کا کردار

انٹر نیشنل ڈیسک : ہندوستان میں جموں کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کا  ہندوستان نے  7 مئی کو شہداء کا بدلہ لینے کے لئے پاکستان کے اندر گھس کر کارروائی کی اور  دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کیا ، جس میں مسعود اظہر کے پریوار سمیت متعدد دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس انتقامی کارروائی کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے  اور لوگوں میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے ۔ 
دریں اثناء ، ایک راحت بھری خبر آرہی ہے کہ ہندوستان پاکستان کے مابین جنگ بندی معاہدہ ہو گیا ہے ۔ اس سیز فائر کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔
 ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ ایک لمبی بات چیت کے بعد مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان پوری طرح اور فوراً جنگ بندی کے لئے متفق ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک کو مبارکباد۔  

PunjabKesari
بتادیں کہ اس سے پہلے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی سے بات کی تھی ، وہیں ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور امریکی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مابین بھی دونوں ممالک کے درمیان جنگ جیسے حالات کو لیکر بات چیت ہوئی تھی ۔   



Comments


Scroll to Top