Latest News

آر ایس ایس موہن بھاگوت کا بڑا بیان ، کہا- اگلے 10 سے 12 سالوں میں ہوسکتا ذات - پات کا خاتمہ

آر ایس ایس موہن بھاگوت کا بڑا بیان ، کہا- اگلے 10 سے 12 سالوں میں ہوسکتا ذات - پات کا خاتمہ

نیشنل ڈیسک: آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے سماج میں گہرائی تک پیوست ذات پات کے مسئلے پر سخت تنقید کی ہے۔ سنگھ کے صد سالہ موقع پر منعقدہ ایک عوامی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سماج دیانت داری سے کوشش کرے تو آئندہ ایک دہائی کے اندر ہندوستان  سے ذات پر مبنی امتیاز کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے۔
تاریخ سے امتیاز تک کا سفر
بھاگوت نے ذات پات کے تاریخی پہلو کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ قدیم دور میں ذات کا تعلق صرف پیشے اور کام سے تھا۔ وقت کے ساتھ یہ نظام پیچیدہ ہوتا گیا اور اس نے امتیاز کی شکل اختیار کر لی جو آج سماج کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ذات کو ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے اسے اپنے ذہن سے نکالنا ہوگا۔ جب تک ہم ذہنی طور پر ذاتوں میں بٹے رہیں گے امتیاز برقرار رہے گا۔
خود کو نہیں سماج کو بڑا بنانا سنگھ کا مقصد
سوالات کے جواب دیتے ہوئے سنگھ سربراہ نے واضح کیا کہ آر ایس ایس کا مقصد خود کو طاقتور بنانا نہیں بلکہ فرد کے کردار کی تعمیر کے ذریعے قوم کو اس کے بہترین وقار تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ کسی سے مقابلہ نہیں کرتا بلکہ سماج کو متحد اور بڑا بنانے کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے لوگوں کو دعوت دی کہ سنگھ کے طریقہ کار کو سمجھنے کے لیے وہ ذاتی طور پر شاخاؤں میں آئیں۔
 



Comments


Scroll to Top