Latest News

ٹرک اور اسکولی بس میں ٹکر، 13 بچوں کی جائے موقع پرموت

ٹرک اور اسکولی بس میں ٹکر، 13 بچوں کی جائے موقع پرموت

 انٹر نیشنل ڈیسک : جنوبی افریقہ کے گوتینگ صوبے میں پیر کی صبح ایک دردناک سڑک حادثے میں کم از کم 13 اسکولی بچوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچوں کو اسکول لے جا رہی ایک منی بس سامنے سے آ رہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حکام کے مطابق 11 بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دو بچوں نے ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ یہ حادثہ صبح تقریبا 7 بجے جوہانسبرگ میں ہوا، جب منی بس پرائمری اور ہائی اسکول کے طلبا ء کو لے جا رہی تھی۔

🚨🇿🇦💔 Twelve (12) school children have been killed in a serious collision between a truck and school bus (Quantum taxi), along the Golden Highway heading to the Vaal area in Gauteng province. pic.twitter.com/ehceVDKpWe

— Inside Edge (@4Inside_Edge) January 19, 2026


عینی شاہدین کے مطابق منی بس کا ڈرائیور دیگر گاڑیوں سے آگے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا، تبھی سامنے سے آ رہے ٹرک سے اس کی شدید ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں کئی بچے شدید زخمی ہوئے، جنہیں ایمرجنسی سروسز نے فورا ًہسپتال پہنچایا۔ زخمیوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ٹرک ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا نے اس حادثے پر گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
 



Comments


Scroll to Top