National News

سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں اپوزیشن کی''شانتی یاترا''،کئی سینئر لیڈران ہوئے شامل

سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں اپوزیشن کی''شانتی یاترا''،کئی سینئر لیڈران ہوئے شامل

نئی دہلی:ممبئی کے گیٹ وے  آف انڈیا سے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی قیادت میں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) این آر سی  اور این پی آر کی مخالفت میں اپوزیشن نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے' گاندھی  شانتی' یاترا کی شروعات کی ہے۔  ممبئی سے شروع ہوا یہ گاندھی مارچ 21 دن بعد دہلی کے راج گھاٹ پر ختم ہوگا۔ اس مارچ میں اہم طور پر   کانگرس لیڈر پرتھوی راج چوہان، این سی پی سربراہ شرد پوار اور  نواب ملک بھی حصہ لے رہے ہیں۔

PunjabKesari
دراصل، سی اے اے ، این آر سی  اور این پی آر کے خلاف اور دہلی کے جے این یو حملے جیسے مسائل کی تحقیقات سپریم کورٹ کے موجودہ جج  سے عدالتی جانچ کرانے کی مانگ کو لے کر یشونت سنہا ممبئی سے شروع ہو رہے اس مارچ کی قیادت کر رہے ہیں ۔ مارچ  شروع کرنے سے پہلے یشونت سنہا نے کہا کہ ہم لوگوں کے درمیان جائیں گے اور ان سے سی اے  اے ،این آر سی اور این پی آر کو لے کر اپنی بات کہیں گے۔لوگوں کو بتائیں گے کہ سی اے اے  اور این آر سی سے  ان کا کیا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم امبیڈکر جی کی طرف   سے بنائے گئے آئین کی حفاظت کریں گے اور گاندھی جی کا دوبارہ قتل نہیں ہونے دیں گے۔

PunjabKesari
اس مارچ (شانتی یاترا)کا  آغاز این سی پی لیڈر شرد پوار نے ہری جھنڈی دکھا کر کیا۔ مارچ میں این سی پی کارکن اور لیڈر بھی حصہ لے رہیں ہیں۔یہ 'گاندھی شانتی یاترا'  مہاراشٹر کے گیٹ وے آف انڈیا سے چل کر راجستھان، اترپردیش، ہریانہ سے ہوتے ہوئے 30 جنوری کو دہلی کے راج گھاٹ پر ختم ہو گی۔ اس دوران تقریباً تین ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا جائے گا۔بتا دیں کہ 30 جنوری کو مہاتما گاندھی کی برسی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top