Latest News

نیپال میں بڑا سڑک حادثہ: کھٹمنڈو جا رہی بس تریشولی دریا میں گری، 18 افراد جاں بحق

نیپال میں بڑا سڑک حادثہ: کھٹمنڈو جا رہی بس تریشولی دریا میں گری، 18 افراد جاں بحق

 انٹر نیشنل ڈیسک : نیپال میں پیر کی صبح ایک دردناک سڑک حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین لیں۔ پوکھرا سے کھٹمنڈو جا رہی مسافروں سے بھری ایک بس دھادِنگ ضلع میں تریشولی دریا میں جا گری۔ حادثہ رات تقریبا 1 بج کر 15 منٹ سے 1 بج کر 30 منٹ کے درمیان پرتھوی ہائی وے پر گجوری کے قریب پیش آیا۔ بس میں 35 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔
یہ حادثہ بینی گھاٹ رورانگ دیہی میونسپلٹی کے وارڈ 3 میں واقع چینادھارا - چاروندی علاقے میں پیش آیا، جو کھٹمنڈو سے تقریبا 90 کلومیٹر مغرب میں ہے۔ اندھیرے اور تیز بہا ؤکے درمیان بس سیدھی دریا میں جا گری، جس سے موقع پر افرا تفری مچ گئی۔
ضلع  ٹریفک پولیس دفتر دھادنگ کے سربراہ ششیر تھاپا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔ مسلح پولیس فورس کے ترجمان بشنو پرساد بھٹ نے بتایا کہ اب تک 17 لاشیں جائے حادثہ سے نکالی جا چکی ہیں اور 28 زخمی مسافروں کو بس سے نکال کر ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ ہائی وے ریسکیو مینجمنٹ کمیٹی کے صدر راج کمار تھاوری نے کہا کہ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

PunjabKesari
ریلیف اور ریسکیو کام میں نیپال آرمی، مسلح پولیس فورس، نیپال پولیس اور مقامی لوگ مصروف ہیں۔ تاہم رات کے وقت حادثہ ہونے اور دریا کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس حادثے میں نیوزی لینڈ کے ایک مرد مسافر کی بھی موت ہوئی ہے، جبکہ ایک جاپانی اور ایک ڈچ خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ غیر ملکی شہریوں کے شامل ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ بین الاقوامی سطح پر بھی تشویش کا باعث بن گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی اندازہ ہے کہ تیز رفتار بس حادثے کی وجہ ہو سکتی ہے، لیکن ابھی اس کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ جانچ مکمل ہونے کے بعد ہی واضح معلومات سامنے آئیں گی۔



Comments


Scroll to Top