سرکاری ٹیلی کام کمپنی بی ایس این ایل نے اپنے پورٹ فولیو میں کئی طرح کے پلانس شامل کئے ہیں، جن کی قیمت 108 روپے سے شروع ہوتی ہے جو 1999 روپے تک جاتی ہے۔ بسنل نے اب گاہکوں کے لئے 1699 روپے کا اینوئل پلان لانچ کیا ہے، جس میں صارف کو روزانہ تین جی بی ڈیٹا آفر کیا جا رہا ہے اور اس کی ویلڈٹی 1 سال ہے۔یعنی کل ملا کر صارف کو1699 روپے میں 1095 جی بی ڈیٹا مہیا کروایا جائے گا۔ یہ پیشکش 31 دسمبر تک ویلڈ ہے۔

365 دنوں کی ویلڈٹی کے ساتھ آنے والے اس پلان میں گاہک کو 250 منٹ کی کیپنگ کے ساتھ ڈیلی ان لمٹیڈ وائس کالنگ دی جا رہی ہے۔پلان میں روز 100 مفت ایس ایم ایس ملنے کے ساتھ دو ماہ کے لئے پرسنلا ئزڈ رنگ بیک ٹون کا فائدہ بھی ملتا ہے ۔

بتا دیں کہ بسنل آپ سبسکرائبر بیس کو برقرار رکھنا چاہتی ہے اسی لئے کمپنی کوشش کر رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ گاہکوں کو اپنے نیٹ ورک کے ساتھ جوڑا جائے۔