امرتسر: بی ایس ایف۔ امرتسر سیکٹر اور پنجاب پولیس کی ٹیم نے ایک بار پھر مشترکہ آپریشن کر کے پنجاب کو دہلانے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ معلومات کے مطابق مشترکہ ٹیم نے سرحدی گاوں شیخ بھٹی کے علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے جس میں 2.7 کلو گرام ہائی ایکسپوزیو، 2 ہینڈ گرنیڈ، 2 پستول، 4 میگزین، 30 کارتوس اور 2 ڈیٹونیٹرز، آئی ای ڈی شامل ہیں۔ جن کوبھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
یہ کھیپ بھی پاکستان سے ڈرون کے ذریعے گرائی گئی تھی۔ فی الحال سیکیورٹی اداروں نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ دھماکہ خیز مواد کس نے منگوایا اور کس نے بھیجا تھا۔