National News

فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی  نے100 کروڑ  سے زیادہ کی کمائی کی

فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی  نے100 کروڑ  سے زیادہ کی کمائی کی

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی  فلم راکی اور  رانی کی پریم کہانی نے   ہندوستانی بازار میں باکس آفس  پر 100 کروڑ  سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے-  دھرما پروڈکشن کے بینر تلے کرن جوہر کی پروڈیوس اور ڈائریکشن میں بننے والی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی 28 جولائی کو سینما گھروں  میں ریلیز ہوئی تھی-
 اس فلم کے ساتھ کرن جوہر نے سات سال بعد ہدایت کاری میں واپسی کی ہے ۔راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی نے 73 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔  دوسرے ہفتے میں بھی اس فلم کو لے کر لوگوں میں دھوم مچی ہوئی ہے۔ راکی اور رانی کی پریم  کہانی کو پہلے دن سے ہی شائقین کی جانب سے بے پناہ محبت مل رہی ہے، لوگ اس فلم کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ 
فلم نے ہندوستان کے  باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔'گلی بوائے' کے بعد 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ دوبارہ نظرآئے  ہیں۔ دونوں کی آن اسکرین رومانٹک  کیمسٹری لوگوں کے دلوں کو چھو رہی ہے۔ رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ کے علاوہ 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' میں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔



Comments


Scroll to Top