Latest News

ایس آئی آر کا کام کرتے - کرتے  بی ایل او ہوا بیہوش، برین ہیمرج سے ہوئی موت، اہل خانہ بولے - ڈیوٹی کو لیکر افسر بنا رہے تھے ذہنی دباؤ

ایس آئی آر کا کام کرتے - کرتے  بی ایل او ہوا بیہوش، برین ہیمرج سے ہوئی موت، اہل خانہ بولے - ڈیوٹی کو لیکر افسر بنا رہے تھے ذہنی دباؤ

لکھنؤ: ملیح آباد کے سرانوا گاؤں میں واقع پرائمری اسکول میں تعینات پچاس سالہ شیکشا متر وجے کمار ورما کی برین ہیمرج سے موت ہو گئی۔ اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ ووٹر لسٹ  (SIR) کام میں حد سے زیادہ ذہنی دباؤ کے سبب بیمار پڑے اور بالآخر ان کی جان چلی گئی۔ اس واقعے نے انتظامی نظام اور زمینی سطح پر کام کرنے والے ملازمین پر پڑنے والے دبا ؤ کو لے کر سنگین سوال کھڑے کر دیے ہیں۔
بے ہوش ہو کر گرے، ہسپتال میں ہوئی موت
مرحوم کی اہلیہ سنگیتا ورما نے بتایا کہ 15 نومبر کی شام وجے کمار بی ایل او کے طور پر SIR کام کر رہے تھے۔ اسی دوران وہ اچانک گھر میں بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ اہل خانہ انہیں فوراً ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے برین ہیمرج ہونے کی تصدیق کی۔ تقریبا ایک ہفتے تک علاج چلنے کے بعد جمعہ رات تقریبا 9 بجے ان کی موت ہو گئی۔ اہلیہ کا کہنا ہے کہ وجے کمار کو روزانہ لمبے وقت تک موبائل پر ڈیٹا بھرنا پڑتا تھا۔ وہ کئی کئی گھنٹے بغیر آرام کام کرتے تھے جس سے نیند متاثر ہوئی اور ذہنی تنا ؤ بڑھتا گیا۔
اہل خانہ کا الزام: حد سے زیادہ دباؤ سے ٹوٹ چکے تھے وجے
خاندان کا کہنا ہے کہ اعلی حکام کی جانب سے روزانہ بڑی تعداد میں SIR فارم بھرنے کی ہدایت دی جاتی تھی جسے پورا نہ کر پانے کا دباؤ  وجے کمار پر بھاری پڑ رہا تھا۔ اہل خانہ نے کہا کہ اسی تناؤ میں ان کی طبیعت بگڑی اور آخر کار ان کی موت ہو گئی۔
انتظامیہ کا موقف: طبیعت بگڑنے پر دی گئی تھی چھٹی 
وہیں انتظامیہ نے اپنے بیان میں اہل خانہ کے الزامات سے انکار کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وجے کمار کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں SIR کام سے چھٹی فراہم کر دی گئی تھی۔ تاہم اہل خانہ کا دعوی ہے کہ طبیعت خراب ہونے سے پہلے تک مسلسل کام کا دباؤ  ان پر بنا ہوا تھا۔
شیکشا متر سنگھ نے آواز اٹھائی، کئی مطالبات رکھے
اتر پردیش پرائمری شیکشا متر سنگھ نے اس واقعے کو دباؤ  میں کام کرنے کی مجبوری کا نتیجہ بتایا ہے۔ سنگھ کا کہنا ہے کہ بی ایل او سے روزانہ 200 SIR فارم بھرنے کا دباؤ ڈالا جا رہا تھا، جبکہ دیہی علاقوں میں دھان کٹائی کا موسم، لوگوں کی عدم دستیابی اور محدود وسائل کے باعث بی ایل او ایک دن میں 20-25 فارم ہی بھر پاتے ہیں۔ سنگھ کے مطابق اسی غیر عملی اور نامناسب دباؤ نے وجے کمار ورما کی جان لے لی۔ سنگھ نے مرحوم کے بیٹے ہرشت کو سرکاری نوکری، بی ایل او پر دباؤ نہ ڈالے جانے اور فیلڈ کارکنوں کو بہتر وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کو یادداشت سونپی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top