Latest News

بی جے پی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا: گہلوت

بی جے پی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا: گہلوت

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر لوگوں کو اکسانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے منصوبے کو ناکام بنا چکے ہیں اور عوام سب کچھ سمجھ چکے ہیں مسٹر گہلوت نے آج یہاں مشرقی راجستھان کینال اسکیم (ای آر سی پی) پر کانگریس کانفرنس میں یہ بات کہی- 

انہوں نے کنہیا لال قتل کیس میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اتنا سنگین واقعہ ہوا اور بی جے پی لیڈر حیدرآباد چلے گئے، اب سات دن بعد ادے پور کنہیالال کے گھر جا رہے ہیں جبکہ واقعہ کے دن میں نے جودھ پور کے تمام پروگرام چھوڑ کر جے پور آیا اور بی جے پی لیڈر گلاب چند کٹاریہ سے بات کی کہ اس واقعہ پر آل پارٹی میٹنگ بلائی گئی ہے، مسٹر کٹاریا نے کہاکہ وہ حیدرآباد جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں خود ادے پور گیا اور مسٹر کنہیا لال کے خاندان سے ملاقات کی۔ سات دن بعد آپ کنہیا لال کے گھر جاتے ہو، یہ ایک سنگین واقعہ تھا اور اس میں دونوں مرکزی ملزمان کو فوری طور پر پکڑا لیا گیا تھا اور کارروائی کی گئی اور کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی، لیکن آپ لوگوں کو بھڑکا رہے ہیں اور جگہ جگہ احتجاج کر رہے ہو، ہم نے آپ کے منصوببے کوناکام بنادیا اور آپ کچھ نہ کر سکے، راجستھان کے لوگ سب کچھ سمجھ گئے۔
وزیراعلیٰ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک میں سنگین صورتحال ہے اور وہ وزیراعظم سے مطالبہ کررہے ہیں کہ آپ ملک میں لوگوں سے امن کی اپیل کریں۔
 



Comments


Scroll to Top