Latest News

بی جے پی لیڈر اننت کمار ہیگڑے کا  مہاتما گاندھی پر متنازعہ بیان ، تحریک آزادی کو بتایا ڈرامہ

بی جے پی لیڈر اننت کمار ہیگڑے کا  مہاتما گاندھی پر متنازعہ بیان ، تحریک آزادی کو بتایا ڈرامہ

  نیشنل ڈیسک:بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی )کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے نے بابائے قوم مہاتما گاندھی پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے جنگ آزادی کو 'ڈرامہ' قرار دیا۔ ہیگڑے نے ایک عوامی پروگرام میں کہا کہ پوری تحریک آزادی  انگریزوں کی رضامندی اور ان کی حمایت سے کی گئی۔
ہیگڑے نے  کہا کہ ' ان نام نہاد لیڈروں پر پولیس نے کبھی بھی کسی بھی موومنٹ میں لاٹھیاں نہیں برسائیں۔ ان کی تحریک آزادی تحریک صرف ایک ڈرامہ تھا۔ یہ حقیقت میں آزادی کی تحریک نہیں  تھی ۔انگریزوں کے اشارے پر کچھ لیڈروں نے تحریک چلائی۔ یہ انگریزوں کی طرف سے سپانسر   آزادی کی  جدوجہد تھی۔
ہیگڑے نے مہاتما گاندھی  کی بھوک ہڑتال اور ان کے ستیہ گرہ کا بھی مذاق اڑایا ۔ انہوں نے   اس کو ایک ڈرامہ بتاتے ہوئے کہا کہ  ' کانگرس کے لوگ کہتے ہیں کہ  ہمیں آزادی بھوک ہڑتال اور ستیہ گرہ کی وجہ سے ملی، لیکن یہ سچ نہیں ہے، انگریزوں نے ستیہ گرہ کی وجہ سے بھارت نہیں چھوڑا۔
 



Comments


Scroll to Top