Latest News

کولکتہ : ر یاستی  بھاجپاصدر کا متنازعہ بیان- یوپی اور آسام کی طرح بنگال میں بھی فسادیوں پر کتوں کی ط

کولکتہ : ر یاستی  بھاجپاصدر کا متنازعہ بیان- یوپی اور آسام کی طرح بنگال میں بھی فسادیوں پر کتوں کی ط

نیشنل ڈیسک: مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش ایک متنازعہ بیان کے بعد سرخیوں میں آ گئے ہیں۔تازہ معاملہ سی اے اے  کو لے کر ہے، بیان میں دلیپ گھوش نے  سی اے اے کی مخالفت میں مظاہرے کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو لے کر عجیب بیان دیا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ، اگر کوئی شخص سرکاری املاک کو تباہ کرتا ہوا پایا گیا تو اسے کتے کی طرح گولی ماریں گے۔غور طلب ہے کہ گھوش پہلے بھی کئی بار ایسے متنازعہ بیان دے چکے ہیں۔

PunjabKesari
نادیہ ضلع میں سی اے اے کے حق میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دلیپ گھوش نے کہا کہ ممتا بنرجی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہیں، لیکن ہماری حکومت میں ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔یہ ان کے باپ  کی ملکیت نہیں ہے، وہ کس طرح حکومت کی املاک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، یہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے بنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش، آسام اور کرناٹک کی حکومتوں نے ایسے ملک مخالف عناصر پر گولی چلا کر بالکل ٹھیک کام کیا۔آسام، یوپی اور جہاں ہماری حکومت ہے ایسے لوگوں کو کتے کی طرح گولی مار دی گئی، ان کے خلاف کیس درج کئے گئے ۔

PunjabKesari

انہوں نے کہا، کھاؤ گے  بھی یہیں اور توڑ پھوڑ بھی یہیں کرو گے یہ نہیں چلے گا۔ممتا بنرجی کو نشانے پر لیتے ہوئے گھوش نے کہا کہ ممتا بنرجی کچھ نہیں کرنا چاہتی ہیں، صرف ادھر ادھر گھوم رہی ہیں۔انہیں صرف کس طرح بھی ووٹ بنک کی سیاست کرنی ہے ۔ ہمارے لئے عوام کے مفاد اور ملک کی حفاظت سب سے اوپر ہے۔مودی جی ووٹ بنک کی سیاست سے اوپر اٹھ کر ملک کے مفاد میں فیصلے لیتے ہیںاور لیتے رہیں گے۔انتخابی ہار جیت ہمارے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی ہے۔ہماری حکومت صرف ملک کے مفاد کے لئے کام کرتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top