پٹنہ:بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے پیر کو اسمبلی میں ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ریاست میں اینارسی لاگو نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ این آ ر سی کا مسئلہ صرف آسام کے نقطہ نظر میں ہے اور اس کو وزیر اعظم نریندر مودی بھی واضح کر چکے ہیں۔ سی اے اے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سی اے اے پر بحث ہونی چاہئے اور اگر تمام فریق متفق ہوتے ہیں تو پھر اس پر نئے سرے سے غور کرنا چاہئے۔
اب وزیر اعلیٰ کے اس بیان پر بی جے پی کے ایم ایل سی سچدانند رائے نے طنز کستے ہوئے کہا کہ وہ پرشانت کشور کی زبان بول رہے ہیں۔بی جے پی ایم ایل سی نے کہا کہ این آر سی پورے ملک میں نافذ کرنی ہوگا۔ نتیش جی کہیں یا کوئی اور کہے، این آر سی لاگو ہوگی۔ انہوں نے سی اے اے پر بحث کی بات پر کہا کہ نتیش کمار پرشانت کشور کی زبان بول رہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ شہریت کے قانون کے خلاف جے ڈی یو میں ہی دو پھاڑ کی حیثیت تب بن گئی جب پارٹی لائن سے مختلف جے ڈی یو کے نائب صد پرشانت کشور نوجوانوں کی طرف سی اے اے اور این آر سی کے معاملے پر کانگرس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی تعریف کی تھی اور بہار میں سی اے اے اور این آر سی نہیں نافذ ہونے دینے کا دعویٰ کیا تھا۔اس کے بعد ہی وزیر اعلیٰ نتیش نے بھی بہار میں این آر سی نہیں لانے کا اعلان کر دیا۔