Latest News

بی جے پی لیجسلیٹیو پارٹی کے لیڈر منتخب ہوئے سمراٹ چودھری، وجے سنہا ہو ں گے  ڈپٹی لیڈر

بی جے پی لیجسلیٹیو پارٹی کے لیڈر منتخب ہوئے سمراٹ چودھری، وجے سنہا ہو ں گے  ڈپٹی لیڈر

نیشنل ڈیسک :  بھارتیہ جنتا پارٹی کی  لیجسلیٹیو پارٹی میٹنگ میں پارٹی نے بڑا اعلان کیا ہے۔ سمراٹ چودھری بی جے پی وِدھا ئیک دل ( بی جے پی لیجسلیٹیو پارٹی) کے لیڈر منتخب کیے گئے ہیں۔ اسی طرح وِجے  سنہا کو ڈپٹی لیڈر قرار دیا گیا ہے۔ بی جے پی دفتر میں ہوئی اس میٹنگ میں تمام منتخب ارکانِ اسمبلی اور تین مبصر بھی موجود تھے۔ اب وِجے سنہا اور سمراٹ چودھری نائب وزیراعلیٰ رہیں گے۔
 بتا دیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور جنتا دل یونائیٹڈ کے وِدھائیک دل کی میٹنگوں میں اپنے اپنے لیڈر منتخب کر لیے گئے ہیں۔ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)کی مشترکہ میٹنگ میں نتیش کمار کو وِدھائیک دل کا لیڈر منتخب کیا جائے گا، جس کے بعد وہ گورنر سے مل کر حکومت سازی کا دعوی پیش کریں گے۔
بہار بی جے پی کے صدر دلیپ جیسوال نے کہا، بی جے پی اور جے ڈی یو وِدھائیک دل کی میٹنگ کے بعد این ڈی اے کے تمام اتحادی جماعتیں اسمبلی کے سینٹرل ہال میں اکٹھی ہوں گی، جہاں نتیش کمار کو این ڈی اے وِدھائک دل کا لیڈر منتخب کیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ گورنر سے مل کر حکومت بنانے کا دعوی کریں گے۔
ادھر، اسمبلی اسپیکر کے عہدے پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور جے ڈی یو، دونوں نے ہی دعوی کیا ہے۔ ان کے مطابق، جے ڈی یو کے وِجیے چودھری اور بی جے پی کے پریم کمار اسپیکر کے مضبوط امیدوار مانے جا رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top