Latest News

کورونا وبا :منریگا مزدوروں کوبڑی راحت ،یو پی حکومت نے کھاتے میں  ٹرانسفر کئے 1000-1000روپے

کورونا وبا :منریگا مزدوروں کوبڑی راحت ،یو پی حکومت نے کھاتے میں  ٹرانسفر کئے 1000-1000روپے

لکھنئو:کورونا وبا سے جوجھ رہے اتر پردیش کے مزدوروں  کے لئے یوگی حکومت ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ اسی کڑی میں آج حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ لیا ہے۔ یو پی حکومت نے آج صوبے کے 27.15لاکھ  منریگا مزدوروں کے کھاتے میں 1000-1000روپے ٹرانسفر کئے ہیں۔ حکومت نے منریگا مزدوروں کے بنک کھاتے میں کل 611کروڑ روپے ٹرانسفر کئے  ہیں۔
80لاکھ مزدوروں کے کھاتے میں پہلے ہی بھیج چکی ہے 1000-1000روپے
بتا دیں کہ اس سے پہلے 20مارچ کو یو پی حکومت صوبے کے 80لاکھ مزدوروں  کے کھاتے میں1000-1000روپے بھیج چکی ہے۔
کورونا مریضوں کی تعداد  بڑھ کر 81ہو گئی ہے ۔ جو کسی بھی  صوبے کے لئے تشویش کی بات ہے۔ بتا دیں کہ متاثرہ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثرہ نوئیڈا سے ہیں ۔ جہاں سے ہر دن کوئی نہ کوئی کیس سامنے آ جاتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top