Latest News

جزبے کو سلام:9ماہ کی حاملہ ہونے کے بعد بھی کورونا متاثرین کی خدمت میں لگی ہیں یہ نرس

جزبے کو سلام:9ماہ کی حاملہ ہونے کے بعد بھی کورونا متاثرین کی خدمت میں لگی ہیں یہ نرس

بنگلورو:کرناٹک میں کووڈ19کے 42نئے معاملے سامنے آنے کے بعد صوبہ میں انفیکشن کے معاملے900کے پار  پہنچ گئے ہیں۔ محکمہ نے بلیٹن میں کہا،کل شام سے آج دوپہر 12بجے تک کووڈ 19 کے 42نئے معاملے سامنے آئے۔ابھی تک کووڈ 19کے 904معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں جان دینے والے 321لوگ اور وہ 426 لوگ شامل ہیں،جنہیں ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی  دی گئی ہے۔
9ماہ کی حاملہ ہیں خاتون
وہیں شوموگ کے ایک ہسپتال میں کام کرنے والی روپا پروین راؤ نامی نرس ایک  خاتون  ہے جو کہ نو ماہ کی حاملہ  ہونے کے بعد بھی  کورونا مریضوں کی خدمت میں جٹی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران پروین راؤ نے بتایا  کہ اس بحران کی گھڑی میں ہمارا فرض بنتا ہے کہ مریضوں کا علاج کریں۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ ہونے کی وجہ سے میرے سینئر نے مجھے چھٹی لینے کیلئے کہا تھا لیکن میں  نے منا کر دیا۔ میں صبح میں 6گھنٹے کی شفٹ کرتی ہوں۔
متاثرین کی تعداد 70ہزار کے پار،2293افراد کی موت
آپ کو بتا دیں کہ ملک میں کورونا وائرس  کی رفتار تھمنے کانام نہیں لے رہی ہے۔ دن بہ دن کورونا متاثرین کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ مئی ماہ کا دوسرا ہفتہ شروع ہو چکا ہے اوراس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی  تعداد 70ہزار کے پار پہنچ گئی ہے۔ ملک کے مختلف  حصوں میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا انفیکشن  کے 3604نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 70ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس  دوران 87افراد کی موت ہو چکی ہے۔



Comments


Scroll to Top