Latest News

بریلی تشدد کے ملزم مولانا توقیر رضا کی ضمانت عرضی پھرخارج، 11 نومبر کو ہو گی اگلی سماعت

بریلی تشدد کے ملزم مولانا توقیر رضا کی ضمانت عرضی پھرخارج، 11 نومبر کو ہو گی اگلی سماعت

بریلی: اتر پردیش کے ضلع بریلی کی ایک عدالت نے بریلی فسادات کے ملزم مولانا توقیر رضا سمیت چھ ملزمان کی ضمانت کی درخواست ایک بار پھر مسترد کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امرتا شکلا نے بریلی شہر میں 26 ستمبر کو ہوئے ہنگامے، پولیس پر پتھراؤ، فائرنگ اور تیزاب حملے کے ملزم مولانا توقیر رضا سمیت چھ ملزمان کی ضمانت پھر مسترد کر دی ہے۔
11 نومبر کو ہوگی اگلی سماعت
ملزمان میں دو بہار کے ضلع پورنیہ کے رہائشی ہیں۔ ان ملزمان نے وکیل کے ذریعے پہلی ضمانت کی درخواست دی تھی۔ جج نے اگلی سماعت 11 نومبر مقرر کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن کورٹ بریلی نے جمعہ دوپہر ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ضمانت ملنے پر تفتیش متاثر ہو سکتی ہے۔ عدالت نے اگلی سماعت کی تاریخ 11 نومبر مقرر کر دی ہے۔
فتح گڑھ جیل میں بند ہے مولانا توقیر
بتا دیں کہ شہر میں 26 ستمبر کو پابندی نافذ ہونے کے باوجود مولانا توقیر رضا نے مسلم برادری کے لوگوں سے نماز کے بعد اسلامیہ میدان میں جمع ہونے کی اپیل کی تھی۔ پولیس نے جب ہجوم کو روکا تو فورس پر حملہ کر دیا گیا اور فائرنگ ہوئی تھی۔ آئی ایم سی کے سربراہ مولانا توقیر رضا کی ضمانت کی درخواست ایڈیشنل سیشن جج امرتا شکلا نے مسترد کر دی۔ اس معاملے میں کوتوالی، قلعہ، بارہ دری تھانوں میں تقریبا 12 مقدمے درج ہوئے تھے۔ مولانا توقیر ان دنوں فتح گڑھ جیل میں ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top