Latest News

پارلیمنٹ ہاؤس میں آج ادا کی جائیں گی خالدہ ضیا کی آخری رسومات، نمازِ جنازہ ظہر کے بعد

پارلیمنٹ ہاؤس میں آج ادا کی جائیں گی خالدہ ضیا کی آخری رسومات، نمازِ جنازہ ظہر کے بعد

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ بدھ کی دوپہر دو بجے ادا کی جائے گی۔ حکام نے یہ جانکاری دی ہے۔ چیف ایڈوائزر کے دفتر نے منگل کو بتایا تھا کہ ضیا کو بدھ کے روز سپرد خاک کیا جائے گا اور ان کا تابوت پارلیمنٹ کے  'ساؤتھ پلازا'  کے بجائے مانک میاں ایونیو کے مغربی سرے پر دفن کیا جائے گا۔
بی ڈی نیوز24  کی خبر کے مطابق چیف ایڈوائزر کے پریس ونگ نے منگل کی رات 11  بج کر  منٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ ضیا کی نماز جنازہ بدھ کو ظہر کی نماز کے بعد تقریباًدو بجے مانک میاں ایونیو پر ہوگی۔ بیان میں کہا گیا کہ آخری رسومات کے انتظامات پارلیمنٹ کے اندرونی احاطے، اس کے بیرونی صحن اور مانک میاں ایونیو میں کیے جائیں گے۔
نماز کے بعد خالدہ ضیا کے جسد خاکی کو دوپہر تقریبا ساڑھے تین بجے ان کے شوہر، سابق صدر اور آزادی کے مجاہد ضیا الرحمن کی قبر کے پہلو میں سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق بدھ کے روز دارالحکومت کی کئی سڑکوں پر آمد و رفت محدود رہے گی۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی طویل عرصے تک سربراہ رہنے والی اور تین بار وزیر اعظم رہ چکیں خالدہ ضیا کا طویل علالت کے بعد صبح ڈھاکہ میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 8برس تھی۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت کئی معزز شخصیات خالدہ ضیا کی آخری رسومات میں شرکت کریں گی۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جے شنکر آخری رسومات میں ہندوستان حکومت اور ہندوستانی عوام کی نمائندگی کریں گے اور اس مقصد کے لیے وہ بدھ کو ڈھاکہ جائیں ۔ 
 



Comments


Scroll to Top