National News

چھٹی کے دن بینک میں نقب زنی ، 2700 کھاتہ داروں کے ارمانوں پر پھرا پانی ، چوروں نے لاکھوں یورو اُڑائے

چھٹی کے دن بینک میں نقب زنی ، 2700 کھاتہ داروں کے ارمانوں پر پھرا پانی ، چوروں نے لاکھوں یورو اُڑائے

انٹرنیشنل ڈیسک: جرمنی میں چھٹی کے دوران چوروں نے نقب لگا کر ایک بینک سے لاکھوں یورو کی دولت چوری کر لی۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چوروں نے محفوظ کمرے تک پہنچنے کے لیے ڈرل مشین کا استعمال کیا تھا۔ پولیس اور اسپارکاسے نامی بینک نے بتایا کہ اس چوری سے بینک کے تقریبا 2700  کھاتہ داروں کو نقصان ہوا ہے۔
پولیس کے ترجمان تھامس نوواچزک نے بتایا کہ تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ چوری کی مجموعی رقم 10  90  ملین یورو کے درمیان ہو سکتی ہے، جو کہ تقریبا11.7  سے 105.7  ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔
جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق یہ چوری جرمنی کی سب سے بڑی چوریوں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔ ڈی پی اے نے بتایا کہ منگل کے روز بینک بند تھا۔ پیر کی صبح تقریبا چار بجے فائر الارم بجنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار بینک کی شاخ پر پہنچے۔ انہوں نے دیکھا کہ وہاں دیوار میں ایک سوراخ کیا گیا تھا اور لوٹ مار کی واردات انجام دی جا چکی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top