National News

کیب پر امت کے بیان سے بھڑکے بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ، منسوخ کیا ہندوستان کا دورہ

کیب پر امت کے بیان سے بھڑکے بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ، منسوخ کیا ہندوستان کا دورہ

ڈھاکہ : شہریت ترمیمی بل کو لے  ہی ملک ہی نہیں بیرون ملک میں بھی کافی ہنگامہ ہورہا ہے ۔ کیب کا اثر اب ہندوستان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات پر بھی پڑ رہا ہے ۔ دراصل بنگلہ دیش نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر ناراضگی ظاہر کی ہے جس میں امت شاہ نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں کو ستائے جانے کے الزامامت لگائے تھے ۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن  نے امت شاہ کے اس بیان پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے ۔ اب خبر آئی ہے کہ بنگلہ دیش  وزیر خارجہ نے اپنا حالیہ ہندوستانی دورہ بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن کا 12-14 دسمبر کو ہندوستان کا دورہ تھا ۔ 

PunjabKesari
بتا دیں کہ شہریت ترمیمی بل ( کیب ) کو لے کر آسام سمیت شمال مشرقی صوبوں میں مظاہرہے ہورہے ہیں ۔ اس کے مدنظر بنگلہ دیش کے وزیر اے کے عبدالمومن نے جمعرات کو عین وقت پر اپنا ہندوستان کا دورہ منسوخ کردیا ۔ انہیں 6 ویں ہندوستانی اوسن ڈائیلاگ میں شامل ہونے کیلئے شام تک دہلی پہنچنا تھا ۔  مومن نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر ظلم کے وزیر داخلہ کے دعوے پر اعتراض ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں دوسرے ممالک سے زیادہ فرقہ ورانہ ہم آہنگی  اور اقلیتوں کی صورتحال بہتر ہے ۔ 

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ دنیا میں کچھ ہی ایسے ملک ہیں ، جہاں فرقہ ورانہ ہم آہنگی بنگلہ دیش سے بہتر ہو ۔ اگر وزیر داخلہ امت شاہ کچھ مہینے ہمارے میں ٹھہریں گے تو انہیں یہ نظر آئے گا ۔ ہندوستان میں پہلے ہی کئی مسائل ہیں ۔ ان سے ساتھ مل کر لڑنا ہوگا ۔ دوست ملک کے ناطے ہم امید کرتے ہٰں ہندوستان ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گا ۔



Comments


Scroll to Top