Latest News

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال: اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد پورے ترائی میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لوگ اس واقعہ پر ناراض ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ آج صبح 6.30 سے ​​7.00 بجے کے درمیان کیمپ کے باہر پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دو قاتل موٹر سائیکل پر آئے اور بابا ترسیم سنگھ پر فائرنگ کر دی۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔واقعہ سےموقع پر افراتفری مچ گئی۔ اس دوران قاتل فرار ہوگئے۔ ان کےحامی  کار سیوا سربراہ کو فوری طور پر کھتیما کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے گئے، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔
قاتلوں کی تلاش کے لیے پولیس کی متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس سی سی ٹی وی اور سرویلنس کی مدد سے قاتلوں کی تلاش کر رہی ہے۔ کانگریس لیڈر یشپال آریہ نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں ڈیرہ سربراہ بھی محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کار سیوا سربراہ  کا قتل نہیں ہے بلکہ امن و قانون کا قتل ہے۔



Comments


Scroll to Top