National News

عمرہ زائرین کے بس حادثے پر جدہ قونصل خانے کی فوری کارروائی، ہیلپ لائن نمبر جاری

عمرہ زائرین کے بس حادثے پر جدہ قونصل خانے کی فوری کارروائی، ہیلپ لائن نمبر جاری

نئی دہلی:سعودی عرب کے جدہ میں واقع ہندوستانی قونصل خانے نے مدینہ کے قریب اتوار کی دیر رات عمرہ زائرین کے المناک بس حادثے کے پیش نظر 24 گھنٹے کنٹرول روم قائم کیا ہے اور ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کِرن رجیجو نے پیر کے روز سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قونصلیٹ کے افسران کے رابطے میں ہے، جو مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔
مرکزی اقلیتی امور کی وزارت کے مطابق جدہ میں قائم کی گئی ہیلپ لائن پر درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے: 8002440003 (ٹول فری)، 00966122614093، 00966126614276 اور 00966556122301 (واٹس ایپ)۔
مسٹر رجیجو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ”میں سعودی عرب میں مدینہ–مکہ ہائی وے پر پیش آنے والے اس افسوسناک بس حادثے سے د±کھی اور بے حد رنجیدہ ہوں، جس میں ہندوستانی زائرین جاں بحق ہوئے۔ ہم اپنے سفارت خانے کے افسران کے مسلسل رابطے میں ہیں جو معلومات حاصل کر رہے ہیں اور ہر طرح کی مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ریاض میں ہندوستانی سفارت خانہ اور جدہ کا قونصل خانہ، سعودی حج و عمرہ وزارت اور دیگر مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ قونصل خانہ کے ملازمین اور ہندوستانی کمیونٹی کے رضاکاروں کی ایک ٹیم مختلف اسپتالوں اور دیگر مقامات پر موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاض اور جدہ کے سفارتی دفاتر پوری طرح مدد فراہم کر رہے ہیں۔ افسران متعلقہ خاندانوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے تلنگانہ کے حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔



Comments


Scroll to Top