ایودھیا : رام مندر تعمیر کو لے کر انتظامیہ جتنا محتاط ہے ، مسجد تعمیر کو لے کر بھی اتنی ہی احتیاط برتی جارہی ہے ۔ عدالت نے مسجد تعمیر کے لئے 5 ایکڑ زمین دینے کا حکم دیا ہے ۔ ایسے میں ایودھیا انتظامیہ نے مسجد کیلئے سنی وقف بورڈ کو دی جانے والی زمین کو لے کر پانچ زمینوں کی شناخت بھی کرلی گئی ہے ۔ پنچ کوسی پریکرما کے باہر 5 گاؤوں کی زمین کی تجویز انتظامیہ کو پیش کی ہے ۔

صدر تحصیل کے چاند پور ، ملک پور ، مرزا پور ، شمش الدین پور سمیت پانچ گاؤں کی 5 ایکڑ زمین کی تجویز بھیجی گئی ہے ۔ حالانکہ اس کو لے کر ابھی تک سرکار کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔ پنچکوسی پریکرما 15 کلو کا وہ دائرہ ہے ، جسے ایودھای کا مقدس علاقہ مانا جاتا ہے ۔ حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے نشاندہ پانچوں زمینیں پنچکوسی سے باہر کی ہیں ۔
بتا دیں کہ 9 نومبر کو رام مندر کی حمایت فیصلہ آنے پر سپریم کورٹ نے سنی وقف بورڈ کو مسجد کیلئے 5 ایکڑ زمین مہیا کرانے کا حکم بھی دیا تھا ۔ انتظامیہ تیزی کے ساتھ زمین کی تلاش کررہا تھا ۔ ان پانچ گاؤوں میں سے جس گاؤں کی زمین پر سنی وقف بورڈ ہا کر دے گا ، وہ مسجد کیلئے سنی وقف بورڈ کو سونپ دی جائے گی ۔