National News

بنگلہ دیش کی عبوری یونس حکومت کا سخت قدم، شیخ حسینہ کی پارٹی پر لگائی پابندی

بنگلہ دیش کی عبوری یونس حکومت کا سخت قدم، شیخ حسینہ کی پارٹی پر لگائی پابندی

ڈھاکہ: محمد یونس کی قیادت والی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ہفتے کی شام سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ پر انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت پابندی عائد کر دی۔ یونس کے دفتر نے کہا اس سلسلے میں سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن اگلے کام کے دن جاری کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے عوامی لیگ اور اس کے رہنماوں کے خلاف انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) میں جاری مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک پابندی برقرار رہے گی۔


حکومت نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ جولائی 2024 میں تحریک کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے لیا گیا تھا۔اس کے علاوہ یہ فیصلہ بین الاقوامی جرائم کے ٹریبونل میں زیر سماعت شکایت کنندگان اور گواہوں کے تحفظ کے لیے بھی کیا گیا ہے۔ یونس کی زیرصدارت اجلاس میں آئی سی ٹی قانون میں بھی تبدیلیاں کی گئیں جس کی وجہ سے اب کسی بھی سیاسی جماعت اور اس کی تنظیموں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top