Latest News

ہم مذہب کی بنیا دپر لائے گئے سی اے اے کے خلاف ہیں، نہ کہ باہر سے آنے والے پناہ گزینوں کے: اویسی

ہم مذہب کی بنیا دپر لائے گئے سی اے اے کے خلاف ہیں، نہ کہ باہر سے آنے والے پناہ گزینوں کے: اویسی

 نیشنل ڈیسک: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ کئی علاقوں میں احتجاج نے تشدد کا رخ اختیار کر لیا ۔ کئی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں ۔ اسی دوران کل حیدر آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے ایک عوامی جلسے کا انعقاد کیا ۔
  اسدالدین اویسی نے کہا کہ 'ہندوستانی مسلمانوں نے جناح کے پیغام کو ٹھکرایا ہے اور ملک کے تقسیم کی مخالفت کی تھی۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہم سی اے اے کی مخالفت اس لئے کررہے ہیں کیوں کہ اس میں مذہب کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ ہم باہر سے آنے والے پناہ گزینوں کے خلاف نہیں ہے۔

https://www.facebook.com/Asaduddinowaisi/videos/585744628869176/
مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ' ہم سے کہا جارہا ہے کہ دنیا میں بہت سے اسلامی ممالک ہیں تو ہمیں ان ممالک مثلاً سعودی عرب، ترکی، ملیشیا وغیرہ سے کیا واسطہ ہے۔ہم ہندوستا ن میں پیدا ہوئے اور یہیں جئیں گے اور مریں گے، اگر آپ کو ان ممالک سے انتی محبت ہے تو آپ چلے جائیں ہمیں کیوں بھیجنے پر تلے ہوئے ہیں۔
اسدالدین اویسی نے میٹنگ میں صاف کہا کہ سی اے اے مسلمانوں کو بے گھر کرنے کی ایک سازش ہے۔ میٹنگ میں یہ طے ہوا کہ وہ غیر  بی جے پی  والی ریاستوں میں جائیں گے اور وہاں کی سرکار سے اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرے کیونکہ یہ قانون ہندوستان کے آئین کو تباہ کر دے گا۔ میٹنگ میں یہ بھی طے ہوا کہ پر امن احتجاجوں کی حمایت کی جائے ۔ اور ملک بھر میں احتجاجی جلسوں کا انعقاد کیا جائے اور تقریبا چھ سے سات مہینوں تک احتجاجوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔



Comments


Scroll to Top