ممبئی : خان پریوار کیلئے آج کا دن بیحد خاص ہے ۔ جہاں ایک طرف آج بالی وڈ کے بھائی جان یعنی سلمان خان اپنا 54 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں ۔ وہیں حال ہی میں سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما کے گھر ننھی پری کی کلکاریاں گونجی ہیں ۔ اس بات کی اطلاع خود آیوش شرما نے دی ہے ۔ حال ہی میں آیوش شرما کو ممبئی ہسپتال کے باہر دیکھا گیا ہے ۔
