Latest News

سی اے اے مخالف احتجاج : ہولی فیملی پر پولیس اور جامعہ کے مظاہرین کے درمیان ٹکراؤ ، مارچ سے روکا گیا

سی اے اے مخالف احتجاج : ہولی فیملی پر پولیس اور جامعہ کے مظاہرین کے درمیان ٹکراؤ ، مارچ سے روکا گیا

نئی دہلی :دہلی کے جامعہ نگر اور شاہین باغ علاقہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ پیر کو جامعہ نگر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ٹکراو کی بھی خبر ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ مظاہرین پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے کیلئے جارہے تھے کہ اسی درمیان پولیس ہولی فیملی کے نزدیک لگائے گئے بیریکیڈ پر انہیں روک دیا ، جس کے بعد مظاہرین بیریکیڈ کو پار کرنے کی کوشش کرنے لگے اور بیریکیڈ کے اوپر چڑھ گئے ، جس کے بعد پولیس نے انہیں پیچھے دھکیلا اور دھکا مکی ہوگئی ۔

https://twitter.com/ANI/status/1226793636962004992?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1226793636962004992&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fanti-citizenship-amendment-act-protes-delhi-police-push-back-jamia-protesters-after-they-breach-barricades-imt-293174.html
جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کی قیادت میں جامعہ کے طلبہ اور سابق طلبہ سمیت مظاہرین نے یہ مارچ نکالنے کی کوشش کی تھی ۔ مظاہرین شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے )، این آر سی اور این پی آر کے خلاف پارلیمنٹ کی جانب مارچ نکال رہے تھے ۔ مظاہرین نے جمعہ کے گیٹ نمبر سات سے اپنا مارچ شروع کیا تھا ۔ مظاہرین کاغذ نہیں دکھائیں گے کے نعرے لگا رہے تھے ۔

https://twitter.com/ANI/status/1226802810651435008?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1226802810651435008&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fanti-citizenship-amendment-act-protes-delhi-police-push-back-jamia-protesters-after-they-breach-barricades-imt-293174.html
ادھر جامعہ کے پراکٹر نے بھی اعلان کیا اور طلبہ کو واپس آنے اور پولیس کے ساتھ جھڑپ نہیں کرنے کی اپیل کی ۔ دہلی ڈی سی پی نے بھی طلبہ سے اپیل کی کہ وہ آگے نہ بڑھیں ، کیونکہ ان کے پاس آگے جانے کی اجازت نہیں ہے ۔
مظاہرین میں کئی خواتین بھی شامل تھیں ۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ترنگا اٹھائے ہوئے تھے ۔ مظاہرہ کر رہی زیبا انہد نے کہا کہ دو مہینے سے ہم مظاہرہ کررہے ہیں ۔ ہم سے بات کرنے کیلئے سرکار کی طرف سے کوئی نہیں آیا ، اس لئے ہم ان کے پاس جانا چاہتے ہیں ۔



Comments


Scroll to Top