ٹورنٹو: کینیڈا کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ حال ہی میں مقرر کردہ وزیر اعظم مارک کارنی نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کیا ہے۔ اس نئی کابینہ میں انیتا آنند کو کینیڈا کی وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ میلانیا جولی کی جگہ لے رہی ہیں۔ وزیر اعظم کارنی نے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی 39 رکنی ٹیم کو کم کر کے 29 وزراء کی نئی ٹیم بنائی ہے ۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی سوشل میڈیا پر انیتا آنند کو مبارکباد دی اور لکھا کہ @AnitaAnandMP کو وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد۔
کون ہیں انیتا آنند ؟
انیتا آنند ایک مشہور وکیل، پروفیسر اور محقق ہیں۔ انہوں نے پہلی بار 2019 میں اوک وِل سے ایم پی کے طور پر الیکشن جیتا تھا اور 2021 میں دوبارہ منتخب ہوئی تھیں۔ وہ نووا سکوٹیا میں پیدا ہوئیں اور 1985 میں اونٹاریو منتقل ہوئیں۔ ان کے والدین ہندوستانی نژاد ہیں اور ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔ ان کے والد S.V. آنند ایک جنرل سرجن تھے اور ماں سروج رام ایک اینستھی سیالوجسٹ تھیں۔
https://x.com/DrSJaishankar/status/1922488153174130847?ref_src=twsrc%5Etfw
تعلیم
کوئنز یونیورسٹی سے پولیٹیکل اسٹڈیز میں آنرز
آکسفورڈ یونیورسٹی سے فقہ میں آنرز
ڈلہوزی یونیورسٹی سے بیچلر آف لاز
ٹورنٹو یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹر
کینیڈا کی نئی کابینہ
وزیر اعظم کارنی کی قیادت میں یہ نئی کابینہ اب کینیڈا کی نئی سمت کا فیصلہ کرے گی۔ انیتا آنند کے وزیر خارجہ بننے سے ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات پر بھی مثبت اثر پڑنے کی امید ہے۔