National News

اے ایم یو طلباء نے جلائیں سی اے بی کی کا پیاں، مودی - شاہ کے خلاف کی نعرے بازی

اے ایم یو طلباء نے جلائیں سی اے بی کی کا پیاں، مودی - شاہ کے خلاف کی نعرے بازی

علی گڑھ: لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد شمال مشرقی کے کئی حصوں سمیت ملک بھر میں احتجاج کے سُر تیز ہو گئے ہیں۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا کیمپس بھی اس بل کی مخالفت کر رہا ہے۔ یہاں یونیورسٹی میں طالب علموں نے لائبریری کینٹین پر شہریت ترمیمی بل کی کاپیاں جلا کر بل کی مخالفت کی۔
اس دوران طلباء نے وزیر اعظم مودی  اور وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔طلبا ء نے مرکزی حکومت کو  فاسسٹ حکومت بتایا اور مودی اور امت شاہ کی بربادی کے نعرے لگائے۔ طالب علموں نے ایک طرف شہریت  ترمیمی بل واپس لینے کا مطالبہ  کیا تو وہیں دوسری طرف ہندوتو کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔طلبا ء نے سیکولرازم کی بات کہی تو کمیونلزم ڈاؤن  کے نعرے لگا کر کیب کی کاپیاں جلائی۔

PunjabKesari
طالب علموں نے کہا کہ بل اسی طرح ہے جیسے 1947 میں تقسیم ہوا تھا۔ شہریت  ترمیمی  بل کو ملک مخالف اور آئین مخالف بتا کر طلبا ء نے  مستردکیا۔اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق صدر فضیل  حسن نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر،  جے ایل  نہرو اور گاندھی نے اکھنڈ  بھارت کا خواب دیکھا تھا،ان کی سوچ کے خلاف بل کو لایا گیا ہے۔ فضیل  حسن اپوزیشن پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ سے درخواست کی ہے کہ راجیہ سبھا میں اس بل کو پاس نہ ہونے دیں۔
 



Comments


Scroll to Top