27k
98k
چھترپور:کورونا کو لے کر ملک بھر میں 21دن کے لاک ڈائون کے درمیان حکومت نے ایک بار پھر دوردرشن پر 33سال بعد سیریل ''''رامائن'''' کا نشریاتی پروگرام سنیچر وار سے شروع کر دیا ۔ رامائن کے نشر ہونے کا اعلان کو لے کر ہندو و مسلم سارے طبقے کے لوگوں میں زبردست جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سبھی اپنے اپنے گھروں میںکنبے اور بچوں کیساتھ بیٹھ کر رامائن کے پہلے ایپیسوڈ کا مزہ لیتے نظر آ رہے ہیں ۔ عوام کا ماننا ہے کہ اور بھی پرانے سیریل جیسے: مہا بھارت ، ٹیپو سلطان نشر ہونے چاہئے۔
رام پور: ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے خلاف جیل میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رکن پارلیمنٹ اعظم خان پر اپنی جوہر یونیورسٹی میں دشمن کی پراپرٹی پرچاردیواری کر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ جس کی وجہ سے ریونیو انسپکٹر منوج کمار کی تحریر پر عظیم نگر پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے
بیجنگ:دنیا بھر میں کورونا وائرس یا کووڈ 19 (کورونا وائرس)کی وبامیں اضافہ ہورہا ہے ، جبکہ چین ے اس کو کافی حد تک قابو پالیاہے۔ تاہم ، اب کورونا کے خلاف چین کی یہ مہم زیربحث آگئی۔ چینی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ، چینی حکومت کیمپ میں بند ایغور مسلمانو ں کے اعضاء نکال کر کورونا متاثرین کا علاج کررہی ہے
رام پور:جہاں ایک طرف پورے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول ہے وہیں دوسری طرف رام پور میں ہندو مسلم اتحاد ملک کی گنگا جمنی تہذیب کوبیان کر کر ر ہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہولی ایک ایسا تہوار ہے جس میں تمام گلے شکوے بھول کر ایک دوسرے کے گلے لگتے ہیں
بیجنگ:چین میں مہلک وائرس سے 22مزید افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 31,19پر پہنچ گئی ہے ۔جنور ی کے بعد سے کسی ایک دن میں ہوئی یہ سب سے کم اموات ہیں۔وہی انفیکشن کے نئے معاملوں میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے اور اتوار کو ایسے صرف 40معاملے درج کئے گئے
فریدکوٹ:دہلی تشدد کے درمیان سوشل میڈیا پر دل کو جیت لینے والی کچھ ایسی تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جو ہندو ، مسلم ، سکھ ،عیسائی مذہب کی مثال قائم کر رہی ہیں
انٹر نیشنل ڈیسک :ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے جمعرات کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ دہلی میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے تعلق سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمزدہ ہیں۔
چینئی:مشہوراداکار رجنی کانت نے کہا ہے کہ وہ دیش میں امن بنائے رکھنے کے لئے کوئی بھی رول ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے دہلی میں ہوے فرفقہ وارانہ تشدد کی مذمت کرنے کے کچھ دن بعد یہ بات کہی ۔رجنی کانت نے اتوار کو یہاں اپنی رہائش پر مسلمانوں کے ایک گروپ کے کچھ لیڈروں سے ملاقات کے بعد ٹویٹرپر یہ بات کہی
ممبئی: مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر سے مسلم ریزرویشن کے مدعے کی واپسی ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔مہاراشٹر میں شیو سینا کی قیادت والی مہاراشٹر وکاس اگھاڑی ریاست میں تعلیم میں مسلمانوں کو ریزرویشن دے سکتی ہے۔ اس کا اعلان نیشنلسٹ کانگرس پارٹی کے لیڈر اور ریاستی حکومت میں اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے کیا۔
نئی دہلی :دہلی تشدد میںمہلوکین کی تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی۔ دہلی کے محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے یہ تفصیلات فراہم کی ہے۔ معلومات کے مطابق ، اب تک (جمعہ کی سہ پہر) گورو تیغ بہادر ہسپتال(جی ٹی بی ہسپتال) میں 38 ،لوک نا ئیک جے پرکاش ہسپتال(ایل این جے پی ہسپتال) میں 3 اور جگ پرویش چندر ہسپتال میں 1 شخص کی موت ہوگئی ہے
نیشنل ڈیسک:وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کو اڑیسہ کے دورے پر تھے۔ یہاں انہوں نے بھونیشور میں ایک جلسے سے خطاب کیا۔ شاہ نے کہا کہ کانگرس، ممتا دیدی، ایس پی، بی ایس پی یہ سارے لوگ سی اے ے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ اس سے اقلیتوں کے شہری حقوق چلے جائیں گے۔ ارے اتنا جھوٹ کیوں بولتے ہو۔
نیشنل ڈیسک: دہلی میںچل رہے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے ،24 گھنٹوں سے زیادہ سے چل رہے ان پر تشدد واقعات میں ایک بڑا خلاصہ ہوا ہے ۔ ایک رپورٹ میں خلاصہ کیا گیا ہے کہ علی گڑھ اور دہلی میں ایک ساتھ ہو رہے ان پر تشدد وا قعات کے تار پاپولر فرنٹ آف انڈیا( پی ایف آئی )اور شمالی بھارت میں سرگرم بھیم آرمی تنظیم سے جڑے ہوئے ہیں۔
چنئی: تمل ناڈو کے ناگپٹنم ضلع کے ایک گاؤں کی مسلم برادری کے تقریبا ً100 سے زیادہ لوگوں نے پچھلے کچھ دنوں میںبنک میں رکھی اپنی بچت کا زیادہ تر حصہ نکال لیا ہے۔ ایسا ان لوگوں نے حکومت کے مجوزہ قومی آبادی رجسٹر( این آر سی ) کے عمل کے دوران اپنی شہریت کھو دینے کے ڈر سے کیا ہے۔
ممبئی :انجمن اسلام میں مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ عبدالرحمن انتولے کو خراج قیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک منجھا ہوا سیاستداں قراردیا گیا ،اس موقع پروزیراعلیٰ داھوٹھاکرے ،این سی پی لیڈر شردپوار ،راجیہ سبھامیں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور شاعر ونغمہ نگار جاوید اختر نے خیالات پیش کرتے ہوئے انہیں بے باک اور نڈررہنمابتایا
علی گڑھ :اتر پردیش کے علی گڑھ شہر کے ترکمان گیٹ علاقے میں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )کے خلاف پر تشدد احتجاج کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے اتوار آدھی رات تک انٹرنیٹ پر روک لگا دی ہے۔ مظاہرین نے اس دوران پولیس کی جیپ پر پتھرا ؤ کیا اور اس معاملے میں کچھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
علی گڑھ :شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کو لیکر ملک بھر میں ماحول بگڑتا جا رہا ہے۔ ایسے میں اترپردیش کے علی گڑھ کا ماحول بھی کشیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں اوپرکوٹ میں مظاہرہ جاری ہے جبکہ شاہ جمال میں حالات بے قابو ہو رہے ہیں۔ جلوس میں سینکڑوں لوگ سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ بھیڑ مسلسل غصہ ہوتی جا رہی ہے۔
نیشنل ڈیسک : اپنے بیان کو لے کر تنازعوںمیں گھرے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم) نیتا وارس پٹھان کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ کرناٹک کے کلبرگی پولیس نے انکے خلا ف آئی پی سی کے تحت دفعہ 117 ،153(دنگا پھیلانے کے لئے بھڑکانا) اور دفعہ 153اے ( دو گروپوں میں نفرت پھیلانا ) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے ۔
نیشنل ڈیسک :اسدالدین اویسی کی ریلی میں پاکستان کی حمایت میں ہوئی نعرے بازی کے بعد مچا بوال ابھی تھمانہیں کہ بنگلور میں ایک اور ایسا واقعہ سامنے آیا ہے۔بنگلور پولیس نے جمعہ کو ایک پروگرام کے دوران '''' کشمیر مکتی'''' ، ''''دلت مکتی'''' پوسٹر تھامے خاتون کو حراست میں لیا ہے
ممبئی : شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم )پر ہندوستانی مسلمانوں کو بار بار گمراہ کرنے اور ان کے دماغ میں زہر گھولنے کا جمعہ کو الزام لگایا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے لیڈر وارث پٹھان نے کرناٹک میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہا تھا کہ 15 کروڑ مسلمان 100 کروڑ پر بھاری پڑ سکتے ہیں۔