National News

اندرا گاندھی کی وجہ سے امیتابھ بچن کو ملی تھی پہلی فلم ،آواز کی وجہ سے بھی کئی بار نکارا گیا

اندرا گاندھی کی وجہ سے امیتابھ بچن کو ملی تھی پہلی فلم ،آواز کی وجہ سے بھی کئی بار نکارا گیا

نئی دہلی : کوئی اینگری مین کہتا ہے ، کوئی سدی کا مہانائیک ، کوئی بگ بی تو کوئی شہنشاہ،  ان کے جتنے مداح ہیں اتنے ہی نام ہیں ۔ ویسے میں وہ 'رشتے میں سب کے باپ لگتے ہیں '۔ ہم بات کررہے ہیں ہندی سنیما کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی ۔ ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں بہت بڑا مقام رکھنے والے  ہر دلعزیز اداکار امیتابھ بچن کا یوم پیدائش 11 اکتوبر کو ہی ہوا تھا ۔ امیتابھ نے 1969 میں فلم سات ہندوستانی سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا ۔  بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ راجیو گاندھی اور امیتابھ بچن کی دوستی کے علاوہ ان کے پریوار کے درمیان بہت نزدیکیاں تھیں ۔ امیتابھ بچن کی ماں تیجی بچن اور راجیو گاندھی کی ماں سابقہ وزیر اعظم اندرا گاندھی کے درمیان بھی گہری دوستی تھی ۔ 

PunjabKesari
اندرا گاندھی کی وجہ سے ملی پہلی  
خبروں کے مطابق ممبئی آتے وقت ان کے پاس اندرا گاندھی کا لکھا ہوا سفارشی خط بھی تھا ۔ جس کی بدولت انہیں کے اے عباس کی فلم 'سات ہندوستانی' میں کام ملا ۔ اس فلم کے لئے انہیں نیشنل ایوارڈ بھی ملا ۔ کیریئر کے آغاز میں امیتابھ بچن مشہور مذاحیہ اداکار ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر محمد کے گھر رہے تھے اور بعد میں انہوں نے محمود کی فلم 'بامبے ٹو گوا' میں بھی کام کیا تھا ۔ 

PunjabKesari
آواز کو لے کر کھانی پڑیں کئی ٹھوکریں 
اپنے کیریئر کے شروعاتی دنوں میں انہیں وہ دن بھی دیکھنا جب ان کی آواز لوگوں کو نکار دیا تھا ۔ کیریئر کے آغاز میں امیتابھ بچن نے 'آکاشوانی' میں بھی ایناؤنسر (اعلان کرنے والا) کے عہدے کیلئے عرضی دی تھی لیکن وہاں کام کرنے کا موقع نہیں ملا ۔ یہاں تک کہ فلم 'ریشما' اور 'شیرا' میں اپنی آواز کے باوجود انہیں خاموش کردار بھی قبول کرنا پڑا ۔ امیتابھ بچن اپنے کیریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں کر چکے ہیں ۔ جن میں سے لگ بھگ 12 فلموں میں انہوں نے ڈبل رول کیا ۔ یہی نہیں ایک فلم میں انہوں نے ٹرپل روڈ بھی کیا ۔ سال 2003 میں امیتابھ بچن کو فرانس کے ڈیوویلے شہر کی شہریت بھی دی گئی جو کسی بھی بیرون ملک کیلئے بیحد نایاب کہی جاتی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top