National News

سی اے اے پر امت شاہ کا کانگرس کو انتباہ،جتنی چاہے مخالفت کرلو،ہم شہریت دے کر ہی دم لیں گے

سی اے اے پر امت شاہ کا کانگرس کو انتباہ،جتنی چاہے مخالفت کرلو،ہم شہریت دے کر ہی دم لیں گے

بھوپال :وزیر داخلہ امت شاہ نے شہریت ترمیمی قانون   ( سی اے اے ) کو لے کر کانگرس پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کانگرس والوں کان کھول کر سن لو، جتنی مخالفت کرنی ہے کرو، ہم سارے لوگوں کو شہریت دے کر ہی دم لیں گے۔بھارت پر جتنا حق میرا اور آپ کا ہے، اتنا ہی حق پاکستان سے آئے ہوئے  پناہ گزینوں کا بھی ہے۔امت شاہ نے مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اتوار کو یہ بات کہی۔

PunjabKesari
 انہوں نے کہا کہ  آج سارے  کانگرسی پورے ملک میں  سی اے  اے کی مخالفت کر رہے ہیں،جبکہ مہاتما گاندھی نے کہا  تھا کہ  پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش  سے اگر کوئی ہندو  مذہبی تشدد کی  وجہ سے  بھارت آئے تو اس کو  شہریت  دے دینا ، کیونکہ وہ لوگ بھی تمہارے ہی بھائی ہیں۔ امت شاہ  نے کہا کہ کیا راہل گاندھی مہاتما گاندھی کی بھی نہیں سنو گے۔ مہاتما  گاندھی کو تو کب کا آپ نے چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگرس والوں کان کھول کر سن لو، جتنی مخالفت کرنی ہے کرو، ان  سارے لوگوں شہریت دے کر ہی ہم دم لیں گے۔ بھارت پر جتنا حق میرا اور آپ کا ہے، اتنا ہی حق پاکستان سے آئے ہوئے پناہ گزینوں کا ہے۔ وہ بھارت کے بیٹا- بیٹی ہیں، وہ ہمارے بھائی ہیں۔

PunjabKesari
امت شاہ نے کہا کہ  پر بی جے پی ایک بڑے پیمانے بیداری مہم چلا رہی ہے۔یہ بیداری مہم بی جے پی اس لئے چلا رہی ہے کیونکہ کانگرس پارٹی، کیجریوال، ممتا بنرجی، کمیونسٹ یہ تمام جمع ہوکر ملک کو گمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ' آج میں بتانے آیا ہوں کہ سی اے اے کسی کی شہریت چھیننے   کا نہیں ڈ شہریت دینے کا قانون ہے۔
 



Comments


Scroll to Top