لدھیانہ:چنڈی گڑھ نیشنل ہائی وے پر کھمانوں گاو¿ں کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ایک بریزا کار الٹ گئی۔ راہگیروں نے فوری طور پر اندر پھنسے تین لوگوں کو بچایا۔ اس دوران روڈ سیفٹی فورس موقع پر پہنچ گئی۔ 108 ایمبولینس بلائی گئی اور زخمیوں کو کھمانوں سول ہسپتال لے جایا گیا۔
رپورٹوں کے مطابق، بزرگ روی نندن اور ان کی اہلیہ سمرالہ سے کرالی جا رہے تھے۔ دونوں سمرالہ کے رہنے والے ہیں۔ ان کا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا۔ کھمانوں اسکول کے قریب ایک آوارہ جانور ان کی گاڑی کے سامنے آ گیا۔ جانور سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے گاڑی کا توازن بگڑ گیا اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ موقع پر پہنچی روڈ سیفٹی فورس کے اے ایس آئی سکھراج سنگھ نے بتایا کہ کنٹرول روم سے اطلاع ملتے ہی وہ پانچ منٹ کے اندر پہنچ گئے۔ راہگیر زخمیوں کی مدد کر رہے تھے۔ انہوں نے ابتدائی امداد بھی دی اور ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال بھیج دیا۔ نقصان زدہ گاڑی کو نیشنل ہائی وے سے ہٹا دیا گیا اور ٹریفک بحال کر دی گئی۔