National News

پاکستان کو امریکہ کا سخت انتباہ:نہ کرے دہشت گردوں کی حمایت، یہ ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کی اصل وجہ

پاکستان کو امریکہ کا سخت انتباہ:نہ کرے دہشت گردوں کی حمایت، یہ ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کی اصل وجہ

امریکہ نے کہا کہ پاکستان کے دہشت گرد تنظیموں کو حمایت دینے اور انہیں اپنی زمین پر پناہ دینے جیسی اہم وجوہات کی بنا پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت  بند  ہوتی ہے۔جنوبی اور وسطی ایشیا کے لئے  امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس جی ویلز نے کہا کہ کسی بھی اہم بات چیت کے لئے پہلے اعتماد قائم کرنا ہوتا ہے اور اسلام آباد کو نئی دہلی کے ساتھ بات چیت میں اہم رکاوٹ پاکستان کی طرف سے مسلسل  دہشت گرد جماعتوں کوحمایت دینا ہے جس سے  سر حد پار دہشت گردی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے  دونوں ممالک میں اعتماد قائم نہیں ہو پا رہا ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دہشت گرد تنظیم جیش محمد اور لشکر طیبہ کی حمایت کرنے کی وجہ سے وہ کنٹرول لائن پر تشدد بڑھانا چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے حالات غیر مستحکم ہیں اور ان دہشت گرد جماعتوں کی  طرف سے کی گئی  تمام کارروائیوں کے لئے پاکستانی افسر خود ذمہ دار ہے۔

PunjabKesari
 امریکہ کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب ایک دن پہلے ہی جموں کشمیر کے تنگدھار سیکٹر میں دہشت گردوں نے سرحد پار سے دراندازی کرنے کی کوشش کی، جس کے جواب میں بہادر ہندوستانی فوجیوں نے پی اوکے  کے تین دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کر دیا۔ہندوستان کی اس جوابی کارروائی میں چھ سے 10  پاکستانی فوجی بھی مار گرائے گئے۔ویلز نے کہا کہ امریکہ ہندوستان اور پاکستان میں براہ راست بات چیت کی حمایت کرتا ہے، جیسا کہ 1972 کے شملہ معاہدہ میں درج ہیں۔



Comments


Scroll to Top