Latest News

ہند - پاک جنگ بندی پر امریکہ کا دعویٰ- ہماری سفارتکاری سے ممکن ہوا معاہدہ

ہند - پاک جنگ بندی پر امریکہ کا دعویٰ- ہماری سفارتکاری سے ممکن ہوا معاہدہ

انٹرنیشنل ڈیسک: ہندوستان  اور پاکستان کے درمیان ہفتے کے روز جنگ بندی کا اعلان کیا گیا، جسے امریکہ نے اپنی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ یہ معاہدہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے وژن اور نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کی محنت کا نتیجہ ہے۔
بروس نے کہا کہ یہ ایک خوبصورت شراکت داری تھی۔ یہ سب صدر ٹرمپ کی سوچ  اور سمت کی وجہ سے ممکن ہوا۔ ہمارے نائب صدر وینس اور سیکریٹری آف اسٹیٹ روبیو نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں مسلسل مذاکرات کیے اور ا سکا نتیجہ یہ امن معاہدہ رہا ۔ انہوں نے یہ بیان ایک امریکی چینل پر دیا۔
لیکن جنگ بندی کے فوراً بعد صورتحال مزید بگڑ گئی:
جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی دعوی کیا گیا کہ جموں و کشمیر کے سری نگر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر لکھا:
جنگ بندی کا کیا ہوا؟ سری نگر میں دھماکے ہو رہے ہیں، یہ سب کیاچل رہا ہے'؟
اس سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پر کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران امریکہ، چین اور سعودی عرب کی مدد سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا۔
امریکہ کا کردار:
امریکہ نے اس معاہدے کو اپنی بڑی سفارتی فتح قرار دیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ حکومت کے اعلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں تو یہ جنگ بندی طویل عرصے تک قائم رہ سکتی ہے۔
جنگ بندی کے اعلان کے باوجود زمینی صورتحال اب بھی نازک ہے۔ ڈرون کی سرگرمیاں اور دھماکے ظاہر کرتے ہیں کہ امن ابھی بہت دور ہے۔ امریکہ کی ثالثی سے بننے والی یہ 'خوبصورت شراکت داری' کتنا اثر دکھائے گی ، یہ آنے والے دنوں میں معلوم ہو گا۔
 



Comments


Scroll to Top