Latest News

ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر وزارت خارجہ کا بیان-کسی بھی تیسرے ملک کو دخل دینے کی ضرورت نہیں

ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر وزارت خارجہ کا بیان-کسی بھی تیسرے ملک کو دخل دینے کی ضرورت نہیں

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کشمیرمسئلہ پر ثالثی کے بیان پر وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے آج کہا کہ کشمیر پر ہمارا موقف واضح ہ۔۔ہم پھر سے صاف کرنا چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں کسی بھی تیسرے ملک کو دخل دینے کی ضرورت نہیں ہے

PunjabKesari
رویش کمار نے کہا، اگر پاکستان ہندوستان  کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے تو سازگار ماحول بنانے کی بات ہے۔دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کیوں ایکشن نہیں لے پا رہے ہیں۔ہمیں ہمیشہ لگتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کو ورغلانے کے لئے اس طرح کا بیان دینا پسند کرتے ہیں۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ سوئٹزرلینڈ کے داووس میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔دونوں رہنماؤ ں کی یہ ملاقات ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف )سے الگ ہوئی۔اس دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ کاروبار کے علاوہ مسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کی۔اس دوران امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کشمیر کے حالات پر قریبی نظر بنائے ہوئے ہیں۔اس دوران ٹرمپ  کشمیر ثالثی بننے کی بھی  پیشکش کی۔ 
 



Comments


Scroll to Top